22 فروری 2019 - 11:22
کشمیر کےسابق وزیراعلیٰ: موجودہ حالات میں سیاستدان نہیں اسٹیٹس مین کی ضرورت ہے

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کےسابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کو سیاستدان نہیں اسٹیٹس مین کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کےسابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کو سیاستدان نہیں اسٹیٹس مین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیری مسئلے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پوری قوم کو بدنام کیا جا رہا ہے، کشمیری تشدد اور دہشت گردی کے حق میں نہیں مسئلے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

.......

/169